ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکی اتحادیوں کی غلطی، 20عراقی جنگجو ہلاک

امریکی اتحادیوں کی غلطی، 20عراقی جنگجو ہلاک

Wed, 05 Oct 2016 17:43:24    S.O. News Service

بغداد،5اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی سربراہی میں اتحادی افواج کی طرف سے غلطی سے کیے جانے والے ایک فضائی حملے میں عراقی فوج کے شانہ بشانہ برسرِپیکار 20عراقی جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک قبائلی کمانڈر کے مطابق یہ حملہ داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کے قریب کیا گیا۔ موصل کے جنوب میں واقع ایک گاؤں میں آج بدھ کے روز علی الصبح ایک ایسے گھر کو نشانہ بنایا گیا جو حکومت نواز جنگجوؤں کے استعمال میں تھا۔ امریکا نے شدت پسند گروپ داعش کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ اگست 2014ء سے شروع کر رکھا ہے۔ عراقی حکومتی فورسز موصل سے داعش کا قبضہ ختم کرانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہیں۔


Share: